بیجنگ: چین نے نئے گائیڈڈ میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق میزائل تجربہ کوریا کے قریب سمندری بیس بوہانی میں کیا گیا۔چینی وزارت دفاع کے مطابق میزائل تجربے سے چیلنجزسے نمٹنے میں فوج کی صلاحیت بڑھے گی۔میزائل تجربہ فوج کے سالانہ ٹریننگ پروگرام میں کیا گیا۔جس نے ہدف کو ٹھیک طریقے سے نشانہ بنایا۔
واضح رہے اس سے پہلے اس سمندری علاقے میں جنوبی کوریا، شمالی کوریا اور امریکہ کی طرف سے باقاعدہ مشقیں کی گئی تھی۔ چین کے میزائل ٹیسٹ سے خطے میں تنائو کی صورتحال کو دیکھا جا سکتاہے ۔چین نے پچھلے ماہ میزائل تجربے اور ڈرلز کا اعلان کیا تھا۔