ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم، فی تولہ 3 لاکھ 6 ہزار روپے پر برقرار

10:18 PM, 10 Mar, 2025

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی اور فی تولہ سونا 3 لاکھ 6 ہزار روپے پر مستحکم رہا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، پیر کے روز 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 2,62,345 روپے جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 2,40,491 روپے پر برقرار رہی۔

چاندی کی قیمت بھی مستحکم فی تولہ چاندی 3,388 روپے،10 گرام چاندی 2,904 روپے
دوسری جانب، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں استحکام رہا اور فی اونس سونا 2,910 ڈالر پر برقرار رہا۔
 

مزیدخبریں