پاکستان تحریک انصاف اور جے یو آئی کے درمیان ملاقات طے، رابطہ قائم

پاکستان تحریک انصاف اور جے یو آئی کے درمیان ملاقات طے، رابطہ قائم

اسلام آ باد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعیت علمائے اسلام (ف) سے رابطہ کیا ہے جس کے نتیجے میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات طے پا گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، پی ٹی آئی کی جانب سے جے یو آئی سے ملاقات کے لیے رابطہ کیا گیا، جس پر بات چیت کا سلسلہ جاری رہا۔ ملاقات رات 10 بجے ہو گی، جس میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان سیاسی امور اور دیگر اہم موضوعات پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

اس ملاقات سے دونوں جماعتوں کے تعلقات میں مزید استحکام کی امید کی جا رہی ہے۔

مصنف کے بارے میں