اسرائیل نے غزہ کی بجلی منقطع کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسرائیل نے غزہ کی بجلی منقطع کرنے کا فیصلہ کر لیا

تل ابیب : اسرائیل نے گزشتہ ہفتے غزہ جانے والی امداد روکنے کے بعد اب جنگ زدہ غزہ کی بجلی بھی منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، یہ فیصلہ اسرائیلی وزیر توانائی ایلی کوہین کی جانب سے کیا گیا ہے۔

حماس نے اسرائیل کے اس اقدام کو بلیک میلنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کی بجلی منقطع کرنے کا فیصلہ ناقابل قبول ہے، اور اسرائیل یہ اقدام یرغمالیوں کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالنے کے مقصد سے کر رہا ہے۔ دوسری جانب، غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کی بات چیت کے لیے اسرائیلی وفد آج قطری دارالحکومت دوحا جائے گا۔ اس حوالے سے امریکی سفیر ایڈم بوہلر نے کہا کہ امریکا، حماس بات چیت پر اسرائیل کی تشویش کو سمجھتا ہے، مگر یہ معاہدہ ایسا ہوگا جس کے تحت نہ صرف امریکی بلکہ تمام یرغمالی بھی رہا ہو سکیں گے۔

مصنف کے بارے میں