حکومتی معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف کے درمیان ایگری کلچر انکم ٹیکس پر مذاکرات شروع

12:28 PM, 10 Mar, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام  آباد : پاکستان کی حکومتی معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف کے درمیان ایگری کلچر انکم ٹیکس پر مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عالمی بینک کے آفس میں صوبائی حکام، وزارت خزانہ، ایف بی آر کے افراد اس اجلاس میں شریک ہیں۔ اس ملاقات میں سورن ویلتھ فنڈز ایکٹ میں ترمیم اور ریگولیشنز پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

اس کے علاوہ، وزارت توانائی اور نیپرا حکام گردشی قرضہ اور ٹیرف ریبیسنگ پر بھی آئی ایم ایف کے وفد سے مذاکرات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے سے شروع ہونے والے یہ مذاکرات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ اس دوران آئی ایم ایف وفد نئی شرائط اور تجاویز پیش کرے گا۔ یہ مذاکرات اس بات کا تعین کریں گے کہ اگر پاکستان آئی ایم ایف کی شرائط اور تجاویز پر حامی بھرتا ہے، تو ہی قرض کی اگلی قسط موصول ہوگی۔

مزیدخبریں