بین الاقوامی پروپیگنڈا کے برعکس گوادر کی حقیقت: نیا گوادر ایئرپورٹ مکمل طور پر فعال

بین الاقوامی پروپیگنڈا کے برعکس گوادر کی حقیقت: نیا گوادر ایئرپورٹ مکمل طور پر فعال

اسلام آباد: مغربی میڈیا کی معروف چینلز کے برعکس گوادر کی حقیقت یہ ہے کہ نیا گوادر ایئرپورٹ مکمل طور پر فعال ہے۔ تاہم، بین الاقوامی میڈیا مسلسل گوادر کے بارے میں منفی پروپیگنڈا کر رہا ہے، جس میں سی پیک کی ناکامی کو اجاگر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے اور تحقیقاتی صحافی اقرار الحسن نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نیا گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈہ (NGIA) نہ صرف مکمل طور پر فعال ہے بلکہ تیزی سے ترقی بھی کر رہا ہے۔


نئے گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 20 جنوری 2025 سے 26 فروری 2025 تک کل 42 پروازیں آپریٹ ہوئیں۔ پروازوں کا شیڈول پیر، بدھ اور جمعہ تھا۔ گوادر سے کراچی کے لیے 14 پروازیں روانہ ہوئیں جن میں 542 مسافر سوار تھے۔ رپورٹ کے مطابق، گوادر سے مسقط کے لیے 7 پروازیں چلیں جن میں 299 مسافر تھے۔ اسی طرح، کراچی سے گوادر کے لیے 14 پروازیں روانہ ہوئیں جن میں 493 مسافر سوار تھے، اور مسقط سے گوادر کے لیے 7 پروازوں میں 203 مسافر سوار تھے۔ اس طرح کل 1,537 مسافر گوادر ایئرپورٹ سے مختلف مقامات پر روانہ ہوئے اور آئے۔


یہ اعداد و شمار ثابت کرتے ہیں کہ گوادر تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور نیا ایئرپورٹ اسے اہم ملکی اور بین الاقوامی مقامات سے جوڑ رہا ہے۔ گوادر کی ترقی کو جھٹلایا نہیں جا سکتا، اور اس رپورٹ کے بعد گوادر ایئرپورٹ کے خلاف ہونے والا پراپیگنڈا دم توڑ گیا۔ حقیقت سامنے آ چکی ہے اور اسے مسترد نہیں کیا جا سکتا۔

مصنف کے بارے میں