لاہور کے میو ہسپتال کی چیسٹ وارڈ میں انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے دو مریض انتقال کر گئے

لاہور کے میو ہسپتال کی چیسٹ وارڈ میں انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے دو مریض انتقال کر گئے

لاہور : صوبائی دارالحکومت لاہور کے میو ہسپتال کی چیسٹ وارڈ میں انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے دو مریض زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ اس واقعے کے بعد مزید 14 مریض متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے تین مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ نے انجکشن کا استعمال فوری طور پر روک دیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کی سربراہی پروفیسر اسرار الحق کریں گے، جبکہ کمیٹی میں چیف فارماسسٹ، ڈپٹی نرسنگ، اور اے ایم ایس ہسپتال کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس حوالے سے کہا کہ ہسپتال میں انجکشن کا استعمال فوراً روک دیا گیا ہے اور خصوصی کمیٹی معاملے کی تحقیقات کرے گی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں