سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

کراچی : سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا، جس میں آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔ اجلاس میں شرح سود میں کمی یا اسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق، مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود میں کمی کا امکان ہے۔ حکومتی تخمینے کے مطابق مہنگائی کی شرح میں کمی اور اقتصادی حالات میں بہتری کے باعث انٹرسٹ ریٹ میں کمی کی توقعات ہیں۔یہ اجلاس اس وقت ہو رہا ہے جب مانیٹری پالیسی کمیٹی نے گزشتہ چھ اجلاسوں میں شرح سود میں 10 فیصد کی کمی کی تھی۔ جنوری 2025 کے آخر میں ہونے والے اجلاس میں پالیسی ریٹ 13 فیصد سے کم کر کے 12 فیصد کر دیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں