پٹرول کی قیمت بڑھنے پر گدھے مہنگے ہوگئے

09:44 PM, 10 Mar, 2024

خرطوم : سوڈان میں پٹرول کی قیمتیں بڑھنے کے بعد گدھے مہنگے ہو گئے۔ایندھن کی قیمت 20 گنا بڑھ کر 25,000 سوڈانی پاؤنڈ (5 ہزار 5 سو 78 روپے) فی لٹر ہوگئی۔گدھوں کی قیمت 98 ہزار سے 1 لاکھ 26 ہزار کے درمیان ہوگئی ہے۔ 


غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کے مطابق سوڈان میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گدھوں کی مانگ میں اچانک اضافہ یکھنے میں آیا ہے۔ ملک میں لوگ گدھا گاڑیوں کا رخ کر رہے ہیں کیونکہ پٹرول سٹیشنوں کا ایندھن ختم ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ لوگوں نے نقل وحمل کے پرانے طریقوں کو اپنا لیا ہے۔ ڈیلر کے مطابق گدھوں کی قیمت میں حالیہ دنوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ 

مزیدخبریں