چینی شہری نے جہاز کے انجن میں سکے ڈال دیے، پرواز گھنٹوں لیٹ

08:44 PM, 10 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

بیجنگ : چین کے ایک ایئرپورٹ پر اس وقت ہنگامی صورت حال دیکھنے میں آئی جب ایک مسافر نے اڑان کے لیے تیار جہاز کے انجن میں سِکے پھینک دیے۔

امریکی ٹی وی چینل سی این این نے چین کے سرکاری میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ واقعہ چینی کمپنی سدرن ایئرلائنز کی فلائٹ سی زیڈ 8805 میں پیش آیا۔ جہاز نے جنوبی شہر سنیا سے صبح 10 بجے بیجنگ کے لیے روانہ ہونا تھا۔ چینی میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عملے کا ایک رکن مسافر کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔ 

ویڈیو میں فلائٹ اٹینڈنٹ کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’انجن میں کتنے سکے ڈالے گئے ہیں۔ ایئرلائن کا کہنا ہے کہ سکیورٹی چیکنگ کے دوران سِکوں کو تلاش کر کے نکال لیا گیا تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ان کی تعداد کتنی تھی۔

سِکوں کا معاملہ سامنے آنے کے بعد جہاز تقریباً چار گھنٹے تاخیر سے روانہ کر دیا گیا ۔پولیس نے مسافر کو ائیرپورٹ سے گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں