پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں برف پگھل گئی، عمران خان جلد بنی گالا نواز شریف کولندن بھیجا جائے گا، شہباز حکومت سے مشکل فیصلے کروار کر زرداری اپوزیشن سے مل کر بلاول کو وزیر اعظم بنوائیں گے:سینئر صحافی

پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں برف پگھل گئی، عمران خان جلد بنی گالا نواز شریف کولندن بھیجا جائے گا، شہباز حکومت سے مشکل فیصلے کروار کر زرداری اپوزیشن سے مل کر بلاول کو وزیر اعظم بنوائیں گے:سینئر صحافی

لاہور : سینئر صحافی نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان برف پگھل رہی ہے۔ نواز شریف کو لاہور کی سیٹ سے ہروا دیا جائے گا جس کے بعد وہ لندن چلے جائیں گے۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ آئندہ 6 ماہ کے دوران یہ ہوجائے گا۔ نواز شریف کو کہا جا رہا ہے کہ وہ لندن چلے جائیں ۔ انہیں لاہور کی سیٹ سے بھی ہر وا دیا جائے گا۔ نواز شریف سے خطرہ ہے کہ وہ آئی ایم ایف کے پروگرام جس سے مہنگائی آئے گی اس کے خلاف ہیں اور وہ آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کہا جا رہا ہے کہ پنجاب اور وفاق کو ہم ہی چلائیں گے۔ نواز شریف کے لندن جانے سے مریم نواز کے علاوہ کوئی پریشان نہیں ہوگا کیونکہ جنہوں نے پریشان ہونا تھا انہیں یعنی رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق، جاوید لطیف ، خرم دستگیر اور دیگر کو پہلے ہی ہروا دیا گیا ہے۔ 

نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی شہباز شریف کی جگہ بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوائے گی اور تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد سے مسلم لیگ ن کی حکومت گرائی جائے گی۔ سارے مشکل اور اہم فیصلے شہباز شریف کی حکومت کرے گی جب ملک میں استحکام آجائے گا تو زرداری صاحب اپنی حمایت واپس لے لیں گے اور پی ٹی آئی سے مل کر بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوائیں گے۔ 

نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ عمران خان کو بھی جلد اڈیالہ جیل سے بنی گالا شفٹ کردیا جائے گا۔ گزشتہ دنوں جو خبر آئی تھی کہ اڈیالہ جیل کے قریب سے دہشت گرد پکڑے گئے ہیں وہ بلکل جھوٹ تھی۔ میرے ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئی دہشت گرد پکڑے گئے ہیں نہ ان سے نقشے یا اسلحہ برآمد ہوا ہے یہ صرف عمران خان کو منتقل کرنے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں