پی ٹی آئی کا احتجاج، لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجہ اور حافظ فرحت عباس گرفتار

05:01 PM, 10 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنماؤں سردار لطیف کھوسہ ، حافظ فرحت عباس اور سلمان اکرم راجا کو گرفتار کر لیا ہے۔ 

 نیو نیوز کے مطابق پولیس نے تینوں رہنماؤں کو  احتجاج کے دوران لاہور سے گرفتار کیا۔لطیف کھوسہ کے بیٹے نے دعویٰ کیا کہ ان کے والد کو صدر کے علاقے سے پولیس نے گرفتار کیا۔

اس کے علاوہ پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجا کو بھی لاہور کے علاقے اچھرہ اور حافظ فرحت عباس کی جی پی او چوک سے گرفتار کیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں