ساڑھے پانچ سال ایوان صدر بنی گالہ اور زمان پارک بنا رہا، صدر زرداری منتقلی سے پہلے غسل جمہوریت دیں گے: عرفان صدیقی

ساڑھے پانچ سال ایوان صدر بنی گالہ اور زمان پارک بنا رہا، صدر زرداری منتقلی سے پہلے غسل جمہوریت دیں گے: عرفان صدیقی

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ساڑھے پانچ سال کے دوران ایوانِ صدر کا تقدس پامال کیا ہے۔

لیگی رہنما نے اپنے ایک بیان میں سابق صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عارف علوی نے ایوانِ صدر کو بنی گالہ اور زمان پارک بنائے رکھا۔ نومنتخب آصف زرداری سب سے پہلے ایوانِ صدر کو غسلِ جمہوریت دیں گے۔


عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی نے تمام جمہوری روایات اور آئینی تقاضوں کو کچل ڈالا۔ فضل الہٰی چوہدری، فاروق لغاری، رفیق تارڑ اور ممنون حسین کا تعلق بھی مختلف سیاسی جماعتوں سے تھا لیکن انہوں نے ایوان صدر کو جماعتی مفادات کے لیے آلودہ نہیں کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر آصف زرداری جمہوری روایات کو مستحکم کریں گے، وہ ملک کو سیاسی انتشار سے بچانے کے لیے نہایت تعمیری کردار ادا کریں گے۔

مصنف کے بارے میں