سعودی عرب میں روزہ کل ،پاکستان میں منگل کو ہونے کا امکان

سعودی عرب میں روزہ کل ،پاکستان میں منگل کو ہونے کا امکان

ریاض ، اسلام آباد : سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں کل پیر کو پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے جبکہ پاکستان،  بنگلہ دیش  اور بھارت میں منگل کو پہلا روزہ متوقع ہے۔

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج اور پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل  پشاور میں ہو گا۔

سعودی ادارہ فلکیات کا کہنا ہے کہ آج اتوارکو چاند کا مشاہدہ ممکن ہو گا۔ گیارہ مارچ کو روزہ ہونے کا قوی امکان ہے۔ سعودی حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ چاند کو تلاش کریں اور اس کی گواہی سعودی سپریم کورٹ میں درج کرائیں۔متحدہ عرب امارات ، قطر اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی کل پیر کو روزہ ہونے کا امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں