آصف زرداری کو صدارتی پروٹوکول اور سکیورٹی فراہم کر دی گئی, اہم سامان ایوان صدر منتقل

 آصف زرداری کو صدارتی پروٹوکول اور سکیورٹی فراہم کر دی گئی, اہم سامان ایوان صدر منتقل

اسلام آباد: نو منتخب صدر آصف علی زرداری کو صدارتی پروٹوکول اور سکیورٹی فراہم کر دی گئی۔آصف علی زرداری دوسری بار ایوان صدر کے مکین بن گئے۔نو منتخب صدر آصف زرداری کا اہم سامان ایوان صدر منتقل کر دیا گیا ہے۔

سامان آصف زرداری کی ذاتی سیکرٹری رخسانہ بنگش کی نگرانی میں ایوان صدر منتقل کیا گیا۔گزشتہ روز صدارتی الیکشن جیت کر دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے والے آصف علی زرداری آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

مصنف کے بارے میں