لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کاکہنا ہےکہ عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانا چاہتے ہیں جس میں غفلت برداشت نہیں کریں گے۔
مریم نواز نے پونچھ ہاؤس میں ماڈل رمضان بازار کنٹرول روم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ ڈیش بورڈ اور پی آئی ٹی بی کے ڈیش بورڈ کا مشاہدہ کیا اور ڈیش بورڈ پر پیش کردہ اعداد و شمار کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔
اس موقع پرمریم نواز نے کہاکہ عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانا چاہتے ہیں، غفلت برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے رمضان پیکج کی گھروں میں ترسیل کی مانیٹرنگ کی ضرورت پر زور دیا۔
مریم نواز نے کہا کہ عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانا چاہتے ہیں جس میں غفلت برداشت نہیں کریں گے۔زیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 10رمضان تک تمام ضرورت مندوں تک رمضان نگہبان پیکج پہنچ جائیں گے۔