سماترا:انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 7 افراد لاپتہ ہیں،انڈونیشیا میں بارشوں کے موسم میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ رہتا ہے، اور کچھ جگہوں پر جنگلات کی کٹائی سے مسئلہ مزید بڑھ گیا ہے۔
شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے مغربی صوبے سماترا میں پیسیسار سیلتان ریجنسی شدید متاثر ہوا، جس کے سبب تقریباً 46 ہزار افراد عارضی پناہ گاہوں میں منتقل ہونے پر مجبور ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق پیسیسار سیلتان کے مختلف حصوں میں گذشتہ رات گئے تک بجلی منقطع تھی۔متعلقہ حکام کے مطابق
لینڈسلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 14 گھر تباہ ہوگئے جبکہ 20 ہزار سے زائد مکانات زیر آب آ گئے، اس کے علاوہ 8 پل تباہ ہو گئے۔