قائد حزب اختلاف کیلئے عمر ایوب کا نام جمع  

 قائد حزب اختلاف کیلئے عمر ایوب کا نام جمع  

اسلام آباد:سنی اتحاد کونسل نے قائد  حزب اختلاف کے لیے عمر ایوب کا  نام تجویز کردیا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیےکے مطابق  اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے سنی اتحاد کونسل کے  وفد  نے ملاقات کی، عامر ڈوگر کی قیادت  میں سنی اتحاد کونسل کے وفد نے ایاز صادق سے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔

ملاقات  میں صاحبزادہ  حامد رضا، علی محمد خان،  ریاض فتیانہ  اور  دیگر  اپوزیشن ممبران بھی موجود تھے۔اعلامیےکے مطابق سنی اتحاد کونسل نے قائد حزب اختلاف کے لیے نام جمع کرادیا، سنی اتحاد کونسل نے قائد حزب اختلاف کے لیے عمر ایوب کا نام تجویز کیا ہے۔نام قومی اسمبلی کے رولز  آف پروسیجر رول نمبر 39 کے تحت جمع کرایا گیا ہے۔

 پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے تقریباً 90 ارکان قومی اسمبلی نے آزاد امیدواروں کے طور پر عام انتخابات میں حصہ لینے کے بعد مخصوص نشستیں حاصل کرنے کے لیے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی تھی۔

مصنف کے بارے میں