انتخاب میں مبینہ دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی کا آج ملک گیر احتجاج کا اعلان

09:03 AM, 10 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور، کراچی، اسلام آباد:انتخاب میں مبینہ دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی کا آج ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ 8 فروری کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی نے  بانی  چیئرمین  کی کال پر آج  ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔


 ملک گیر مظاہرے کی کال گزشتہ روز دی گئی جب رہنما پیپلزپارٹی آصف علی زرداری دوسری بار ملک کے صدر منتخب ہوئے۔
ایڈوکیٹ شعیب شاہین کے مطابق کارکنان دوپہر 2 بجے اسلام آباد کے زیرو پوائنٹ انٹرچینج پر جمع ہوں گے اور پھر نیشنل پریس کلب کی طرف بڑھیں گے۔

مزیدخبریں