غزہ : شمالی غزہ میں کھانے پینے کی قلت سے مزید 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غذائی قلت سے 2 ماہ کے بچے کا کمال عدوان ہسپتال میں انتقال ہوا۔
اس کے علاوہ الشفا ہسپتال میں بھوک اور پیاس سے فلسطینی لڑکی انتقال کرگئی۔فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں کھانے پینے کی قلت سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکہ اور برطانیہ نے غزہ تک براہ راست امداد پہنچانے کی بجائے امداد کی رسائی مزید مشکل بنانے کا منصوبہ تشکیل دے دیا۔اس منصوبے کے تحت غزہ میں فضا سے امدادی پارسل ہجوم پر آگرا جس کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔