بلوچستان، سندھ میں  بارش کا امکان،پی ڈی ایم اے نے  الرٹ جاری  کردیا

08:54 AM, 10 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ:محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بلوچستان، سندھ کے بعض علاقوں خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔گوادر سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رات گئے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔


واضح رہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ گزشتہ روز بلوچستان میں داخل ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 13 مارچ تک بلوچستان کے 28 اضلاع میں بارشوں اور زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللّٰہ اور قلعہ سیف اللّٰہ کے پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے بلوچستان نے بارشوں اور برف باری کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا ہے۔

مزیدخبریں