لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کے سابق پرنسل سیکرٹری محمدخان بھٹی کے خلاف تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے پنجاب اسمبلی میں چھاپہ مارا ہے اور اس دوران محمدخان بھٹی کے خلاف اہم ریکارڈحاصل کر لیا گیا ہے۔
ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق پنجاب اسمبلی میں مارے گئے چھاپے کے دوران بھرتیوں، ٹرانسفر اور پوسٹنگ کا ریکارڈ حاصل کیا گیا۔
ذرائع اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں 3 گھنٹے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی گئی اور اس دوران محمدخان بھٹی کو ملنے والی مراعات، الاؤنس کا ریکارڈ بھی قبضے میں لیا گیا۔