اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان ان سیاسی لیڈرز میں شامل ہیں جن کی وجہ سے کسی بھی حلقے میں کسی بھی امیدوار کو ووٹ پڑ سکتے ہیں ۔
شاہد خاقان عباسی نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان نے ہزاروں جرنیل ،ججز اور بیوروکریٹ پیدا کیے ہیں لیکن بدقسمتی کی بات ہے کہ صرف چار سیاسی لیڈر پیدا کیے ہیں۔ میں اچھے برے اور بڑے چھوٹے کی بات نہیں کر رہا سیاسی لیڈرز کی بات کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی لیڈر وہ ہوتا ہے کہ جیسے میں اپنے میں 35 سال سے الیکشن لڑ رہا ہوں۔ وہ آ کر مجھے ووٹ دلوادے تو وہ سیاسی لیڈر ہوتا ہے۔ ایسا سیاسی لیدڑ ذوالفقار علی بھٹو تھا، بے نظیر بھٹو تھیں ۔ نواز شریف ہیں اور اب یہ عمران خان ہیں جو کسی بھی حلقے میں کسی بھی امیدوار کو ووٹ پڑوا سکتے ہیں۔