اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نقوی کیخلاف ایک اور ریفرنس دائر کردیا گیا ہے۔ پاکستان بار کونسل نے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا۔
پاکستان بار کونسل کی طرف سے استدعا کی گئی ہے کہ آڈیو لیکس کے بعد جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف مس کنڈکٹ کی کاروائی کی جائے ۔ انہوں نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔ ان کے خلاف آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی مبینہ آڈیو لیک ہوئی تھی۔