پنجاب میں انتخابات کی طرف بڑی پیش رفت ، الیکشن کمیشن نے آراو ز تعینات کردیے

04:39 PM, 10 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پنجاب میں انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں ۔297 آر اوز کی تعیناتیاں کردی گئیں۔الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے آر اوز اور ڈی آر اوز اور اے آر اوز کی تعیناتی کی۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے پنجاب میں انتخابات کیلئے 36 ڈی آر اوز کی تعیناتی کی گئی ہے۔ ڈی آر اوز کو بیوروکریسی سے لیا گیا ہے ۔ پنجاب میں انتخابات کیلئے 297 آر اوز کی تعیناتی کردی ۔ 

پنجاب میں انتخابات کیلئے 594 اے آر اوز کی تعیناتی بھی کردی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں کیلئے بھی آر او کی تعیناتی کردی۔ خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں کیلئے  سعید گل کی بطور آر او تعیناتی کردی گئی۔

مزیدخبریں