عمران خان کی شکل بال ٹھاکرے سے ملتی ہے، ثابت کرسکتا ہوں وہ ملک دشمن ہیں: شرجیل میمن 

03:12 PM, 10 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی : وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کی شکل بال ٹھاکرے سے ملتی ہے۔انہیں دہشت گردوں کی حمایت حاصل ہے ۔ ثابت کر سکتا ہوں کہ وہ ملک دشمن ہیں۔ 

کراچی میں نیوز کانفرنس میں شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کو دہشت گردوں کی حمایت حاصل ہے۔عمران خان نے آئی ایم ایف کےساتھ معاہدے کی پاسداری نہیں کی ۔ عمران خان نے معیشت کو نقصان پہنچایا ہے ۔ ثابت کرسکتاہوں کہ عمران  خان جو کررہے  ہیں وہ ملک کے خلاف ہیں۔ 

وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان اس وقت کسی جماعت سے نہیں لڑرہے ۔ہمیں وہ مردم شماری قبول ہے جس کو ہر شہری تسلیم کریں ۔جدید ہتھیاروں کے حصول کے لیے کابینہ نے منظوری دی ۔  جدید ہتھیاروں کے حصول کے لیے  کابینہ نے  خط لکھاہے۔ ڈاکووں کے پاس اگر جدید ہتھیار ہیں تو پولیس کے پاس بھی ہونے چاہیئں ۔ 

انہوں نے کہا کہ کچے کے ڈاکووں کے پاس خطرناک ہتھیار ہیں۔ کچے کے علاقے میں ڈاکو موجود ہیں ۔پولیس کارروائیاں کررہی ہیں ۔ مجسٹریٹ ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرسکیں گے ۔ حکومت قانون کے دائرے میں رہ کر مجسٹریٹ کو بااختیار بنائے گی ۔ 

شرجیل میمن نے کہا کہ کوشش ہے سرکاری محکموں کے اخراجات کم کرکے عوام کو ریلیف فراہم کریں۔ سندھ حکومت نے سرکاری اخراجات کم کرنے  کا فیصلہ کیاہے ۔ وزیراعلیٰ  سندھ چاہتے ہیں  عوام کو رمضان میں زیادہ ریلیف فرا ہم ہو ں۔ مہنگائی  کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں،حکومت کو احساس ہے ۔ وفاقی حکومت نے مردم شماری سے متعلق یقین دہانی کرائی ہے۔ 

مزیدخبریں