شہباز شریف نے نواز شریف کو بتائے بغیر راحیل شریف کو فیلڈ مارشل بنانے کا وعدہ کرلیا تھا: فواد حسن فواد کا انکشاف 

02:55 PM, 10 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے انکشاف کیا ہے کہ شہباز شریف نے نواز شریف کو بتائے بغیر راحیل شریف کو فیلڈ مارشل بنانے کا وعدہ کر لیا تھا۔ جس کی وجہ سے غلط فہمیاں پیدا ہوئیں۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں  فوادحسن فواد  نے بڑا انکشاف کیا کہ جنرل راحیل شریف نےاس وقت کے وزیراعظم نواز شریف سے ایکسٹینشن مانگی ۔ نواز شریف نے انکار کیا تو کہا گیا کہ فیلڈ مارشل لگا دیں ۔ شہبازشریف نے نواز شریف کو بتائے بغیرحامی بھر ی تھی ۔ اس وجہ سےبعد میں شدید غلط فہمیاں پیداہوئیں۔ 

انہوں نے کہا کہ پاناما جے آئی ٹی کے وقت چیئرمین ایس ای سی پی کو سپریم کورٹ سے کہا گیا کہ جو نمائندہ ہم بتارہے ہیں صرف اس کا نام دیں۔ میں نے رجسٹرار سپریم کورٹ ارباب عارف سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ انہیں بتا دیا گیا کہ پاناما پر تمام ہدایات جسٹس آصف سعید کھوسہ دیا کریں گے۔

فواد حسن فواد نے کہا کہ جب جے آئی ٹی بنی تھی تو میں نے وزیر اعظم نواز شریف کو مشورہ دیا تھا کہ الیکشن میں چلے جائیں انہوں نے اتفاق کیا لیکن فیصلہ نہیں ہوسکا۔ 

مزیدخبریں