کراچی: ماہر تعلیم خالد رضا کے قتل کی تحقیقات میں اہم انکشافات 

02:29 PM, 10 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی: گلستان جوہر میں ماہر تعلیم خالد رضا کے قتل کی تحقیقات میں اہم  انکشافات ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد رضا کی ریکی 3 ماہ قبل شروع کی گئی ۔ 

 تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد رضا کو 3 ماہ قبل گھر پر ایک پارسل موصول ہوا تھا۔  رائیڈر نے پارسل خالد رضا کے گھر کی تصدیق کے بعد اہل خانہ کے حوالے کیاتھا۔ پارسل سے ایک رکی ہوئی گھڑی نکلی تھی جس میں وقت 8 بجکر 10 منٹ تھا ۔ 

تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اہل خانہ نے پارسل پہنچانے والے رائیڈر کو گھر کی ویڈیو بناتے ہوئےبھی دیکھا ۔ اہل خانہ کے روکنے پر رائیڈر بھاگ نکلاتھا۔ گھڑی کے ساتھ ملنے والی پرچی پر "گڈ لک خالد رضا"  کے الفاظ درج تھے۔  خالد رضا کو چند روز قبل رات 8 بجکر 10 منٹ پر ہی قتل کیا گیا تھا ۔ 

مزیدخبریں