اسلام آباد: خیبرپختونخوا اور پنجاب میں انتخابات کا معاملے پر الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ختم ہوگیا ہے۔ پنجاب خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پرحساس اداروں کے نمائندوں کی الیکشن کمیشن کو بریفنگ دی۔
اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر نے کی ۔اجلاس میں سی ٹی ڈی، آئی بی اور آئی ایس آئی کے نمائندے شریک تھے ۔سیکیورٹی بریفنگ کے بعد حتمی فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کریں گے ۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 30 اپریل کو پنجاب میں عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کے حوالے سے منگل کو تاریخ فائنل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن نے گورنر کے پی غلام علی کو مدعو کیا ہے۔