عمران خان کےبعد پارٹی فیصلےکون کرے گا؟ معاملات طے پا گئے

12:54 PM, 10 Mar, 2023

لاہور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر  متبادل پارٹی قیادت کے معاملات طے پا گئے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق  زمان پارک میں مزید کیمپ لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے،عمران خان کی رہائشگاہ کے سامنے دو خالی پلاٹ استعمال کئے جائیں گے، اور چیئرمین تحریک انصاف کی  گرفتاری کی صورت میں شاہ محمود قریشی پارٹی فیصلے کرنے میں بااختیار ہوں گے۔

ذرائع  کا کہنا ہےعمران خان کی ممکنہ گرفتاری سے پہلے پارٹی ٹکٹوں کو فائنل کرنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہےاور اگلے ہفتے سے انتخابی جلسے شروع کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

مزیدخبریں