فیض حمید کو ذمہ داری لینا پڑےگی وہ جان بوجھ کرحصے دار بنے ، غیر قانونی احکامات سے انکار کر سکتے تھے: خواجہ آصف

09:44 AM, 10 Mar, 2023

لاہور: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو اب  ذمہ داری لینا پڑےگی وہ  جان بوجھ کرحصے دار بنے وہ غیر قانونی احکامات ماننےسے  انکار کر سکتے۔ 

نجی ٹی وی کے  پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا فیض حمیدغیر قانونی احکامات ماننے سے با آسانی انکار کرسکتے تھے۔ مگر جنرل ریٹائرڈ نے ایسا نہیں کیا ، اس کا مطلب ہے کہ وہ جان بوجھ کر اس میں حصے دار بنے ، تو اب انہیں ذمہ داری بھی لینا پڑے گی۔

یاد رہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے مریم نواز کی طرف سے اپنے کورٹ مارشل کے مطالبے کے بعد کہا ہے کہ ںواز شریف کی حکومت ختم کرنے میں میرا ہاتھ نہیں تھا بلکہ جنرل باجوہ نے تمام فیصلے کیے۔ 

مزیدخبریں