اسلام آباد:متحدہ اپوزیشن کا حکومت اتحادی جماعتوں کو ساتھ ملانے کا فارمولہ طے ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن نے چاروں صوبوں کیگورنر بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ ق لیگ کیساتھ دینے کی صورت میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف عدم اعتماد نہیں لائی جائیگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ کو وفاقی کابینہ اور پنجاب میں وہی حصہ ملے گا جو اس حکومت میں اس کے پاس ہے۔بلوچستان کی طرف سے ساتھ دینے والی پارٹیوں کوبھی ان کا حصہ ضرور ملے گا جس کا فیصلہ مولانا فضل الرحمن اور اختر مینگل کرینگے ۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے ساتھ آنے پرانہیں سندھ کابینہ اور مرکز دونوں میں حصہ دیا جائے گا جبکہ باپ پارٹی کے ساتھ دینے پر وفاق اور بلوچستان میں نمائندگی دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت کا فیصلہ مولانا فضل الرحمان اور اختر مینگل کریں گے۔