مولانا فضل الرحمان کو اٹھا کر جیل میں ڈالنا چاہیے، فواد چوہدری 

10:33 PM, 10 Mar, 2022

 اسلام آبادؔوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ لاجزمیں موجودجتھوں کوجیل میں ڈالیں گے اور مولانافضل الرحمان کو اٹھا کر جیل میں ڈالنا چاہیے۔

پارلیمنٹ لاجز میں جمعیت علماء اسلام کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام کے خلاف آپریشن پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کا انہیں یقین ہے اس لیے الگ رنگ دینے کیلئے جتھے پارلیمنٹ لاجز بھیجے گئے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ خوف کی وجہ سے بہت لوگ پارلیمنٹ لاجز چھوڑ کر چلے گئے ہیں پارلیمنٹ لاجزمیں موجود جتھوں کوجیل میں ڈالیں گے اور ان پر دہشت گردی کے مقدمات درج کیے جائیں گے ، مولانافضل الرحمان کو اٹھا کر جیل میں ڈالنا چاہیے۔

مزیدخبریں