اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کے داخلے پر شدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ وزیر اعظم کی طرف سے محاذ آرائی کا اختتام 111 بریگیڈ ہی کرے گی۔
انہوں نے سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کا داخل ہونا اسپیکر کی جانب سے اراکین اسمبلی کے گھروں کی کھلی توہین ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر کی مرضی کے بنا پولیس داخل نہیں ہو سکتی وزیر اعظم نے جارح مشیروں کی ایما پر محاذ آرائی کا ایسا سلسلہ شروع کیا ہے کہ اختتام 111 بریگیڈ ہی کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت تھی کہ ہم مل بیٹھتے،وزیراعظم وزراکےنرغے سے نکل کر وفا داراراکین اسمبلی کے ساتھ حکمت عملی طے کرتے۔
عامر لیاقت حسین نے کہا کہ حکومتیں عدم اعتماد کے دوران جلسہ نہیں کرتیں بلکہ اپنے اراکین کوعزت دیتی ہیں کہ وہ ڈٹ جاتے ہیں ۔ محاذ آرائی کے دوران 111 بریگیڈ آجائے توپھر کوئی فریق شکایت نہ کریں۔