اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کے داخلے پر شدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ وزیر اعظم کی طرف سے محاذ آرائی کا اختتام 111 بریگیڈ ہی کرے گی۔
انہوں نے سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کا داخل ہونا اسپیکر کی جانب سے اراکین اسمبلی کے گھروں کی کھلی توہین ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر کی مرضی کے بنا پولیس داخل نہیں ہو سکتی وزیر اعظم نے جارح مشیروں کی ایما پر محاذ آرائی کا ایسا سلسلہ شروع کیا ہے کہ اختتام 111 بریگیڈ ہی کرے گی۔
پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کا داخل ہونا اسپیکر کی جانب سے اراکین اسمبلی کے گھروں کی کھلی توہین ہے ، اسپیکر کی مرضی کے بنا پولیس داخل نہیں ہو سکتی وزیر اعظم نے جارح مشیروں کی ایما پر محاذ آرائی کا ایسا سلسلہ شروع کیا ہے کہ اختتام ۱۱۱ بریگیڈ ہی کرے گی (واللہ اعلم)
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 10, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت تھی کہ ہم مل بیٹھتے،وزیراعظم وزراکےنرغے سے نکل کر وفا داراراکین اسمبلی کے ساتھ حکمت عملی طے کرتے۔
ضرورت تھی کہ ہم مل بیٹھتے،وزیراعظم وزراکےنرغے سے نکل کر وفا داراراکین اسمبلی کے ساتھ حکمت عملی طے کرتے، حکومتیں عدم اعتماد کے دوران جلسہ نہیں کرتیں بلکہ اپنے اراکین کوعزت دیتی ہیں کہ وہ ڈٹ جاتے ہیں،محاذ آرائی کے دوران 111 بریگیڈ آجائے توپھر کوئی فریق شکایت نہ کریں @ImranKhanPTI
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 10, 2022
عامر لیاقت حسین نے کہا کہ حکومتیں عدم اعتماد کے دوران جلسہ نہیں کرتیں بلکہ اپنے اراکین کوعزت دیتی ہیں کہ وہ ڈٹ جاتے ہیں ۔ محاذ آرائی کے دوران 111 بریگیڈ آجائے توپھر کوئی فریق شکایت نہ کریں۔