لاہور آتے ہی وزیر اعظم عمران خان سے مسلم لیگ کے منحرف اراکین اسمبلی کی اہم ملاقات ہوئی،ملاقات میں جلیل شرقپوری ،فیصل نیازی ،اشرف انصاری ،اظہر عباس چانڈیااور مولانا غیاث الدین شامل تھے ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق لیگی اراکین اسمبلی نے وزیر اعظم کواپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہ تمام اراکین کو ان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے ،وزیر اعظم نے لیگی اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب لوگ مل کر چلیں اور پارٹی کارکنان سب سے رابطہ رکھیں ۔
وزیر اعظم عمران خان نے اپنی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو اپوزیشن کی سیاسی موت قرار دے دیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے وہ کام کیا جس کے لیے میں اللہ سے دعا مانگ رہا تھا کہ یہ کریں، ایک کہاوت ہے کہ جب گیڈر کی موت آتی ہے تو وہ شہر کی جانب دوڑتا ہے اور عدم اعتماد اپوزیشن کی سیاسی موت ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں کپتانی کا راز یہی ہے کہ وہ پہلے دن سے اگلے دن کی پلاننگ شروع کرتا ہے، میں بہت ٹائم سے انتظار کر رہا تھا، میں 25 سال سے ان چوروں کے خلاف جہاد کر رہا ہوں، اپنے ملک کے لیے ان چوروں کے خلاف لڑ رہا ہوں۔