اسلام آباد: تحریک عدم اعتماد پر بحث اور ووٹنگ کے لیے 14 مارچ کو اجلاس بلانے کی تجویز دے دی گئی ہے۔
نیو نیوز کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر بحث اور ووٹنگ کے معاملے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسپیکر کو 14 مارچ کو اجلاس بُلانے کی تجویز دے دی ۔ 3 دن بحث کے بعد 18 مارچ کو ووٹنگ کروادی جائے ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی تجویز پر حتمی فیصلہ اسپیکر اسد قیصر کریں گے۔
واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف 8 مارچ کو تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی تھی ۔