لاہور: نیولاہور سٹی زیتون کاپوریٹ آفس میں ٹولیپ اوورسیز انکلیو کے حوالے سے دستخط کی تقریب ہوئی جس کا اہتمام زیتون گروپ اور ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن نے کیا تھا۔
نیو لاہور سٹی کے کارپوریٹ آفس میں ہونے والی کاروباری شراکت کی تقریب میں زیتون گروپ کی طرف سے جنرل مینجر نیو لاہور سٹی وسیم اصغر نے دستظ کیے۔
معاہدے کے تحت ٹو لیپ اوورسیز انکلیو میں تین مرلے کی بکنگ 2 لاکھ 25 ہزار، 5 مرلے کی بکنگ 3 لاکھ 75 ہزار اور 7 مرلے کی بکنگ 4 لاکھ 80 ہزار سے ہوگی۔ جبکہ باقی رقم کی ادائیگی آسان اقساط میں ہوگی ۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اصغر نے کہا کہ زیتون گروپ نے اپنے تمام وعدے پورے کیے ہیں اور ٹولیپ اوورسیز انکلیو میں ترقیاتی کام وقت سے پہلے مکمل کرکے پلاٹ مالکان حوالے کردیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹولیپ بلاک میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈیزائن اور ترقیاتی کام کیا جائے گا جس میں تمام ضروریاتی زندگی کی سہولیات بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوں گی۔
تقریب میں ہیڈ آف سیلز ڈپارٹمنٹ محمد عرفان ، ملاحم ایسوسی ایٹس کے سی ای او عامر رفیق گجر ، ارحم ایسوسی ایٹ کے چیف ایگزیگٹو محمد سرفراز ,الکبیر ایسوسی ایٹس کے سی ای او مہر کبیر ، حاجی الماس اور سوسائٹی کے رجسٹرڈ ڈیلرز کے علاوہ اہم شخصیات نے شرکت کی۔