امریکہ پورے یورپ کو درد ناک عذاب میں مبتلا کر رہا ہے :روسی صدارتی پیلس ترجمان

امریکہ پورے یورپ کو درد ناک عذاب میں مبتلا کر رہا ہے :روسی صدارتی پیلس ترجمان

ماسکو: کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے  کہا ہے کہ امریکہ روس کے خلاف اقتصادی جنگ چلا رہا ہے،توانائی کی عالمی  منڈیوں میں صورتحال غیر مستحکم ہے اور اس میں ابھی اور کتنا اضافہ ہو گا کوئی نہیں جانتا۔

روس صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف  کے ماسکو میں جاری کردہ بیان میں  انہوں نے روس پر سخت اقتصادی پابندیوں کا جائزہ لیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ روس سے بین الاقوامی کمپنیوں کے انخلا کی وجہ سے حکومتی کارروائیاں جاری ہیں، امید ہے کہ بیروزگاروں کی تعداد لاکھوں تک نہیں پہنچے گی۔ کمپنیاں ملک سے نکل رہی ہیں اور حکومت اس معاملے   کا بغور جا  ئزہ لے رہی ہے۔

امریکی پابندیوں کے خلاف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پیسکوف نے کہا ہے کہ امریکہ روس کے خلاف اقتصادی جنگ چلا رہا ہے،امریکہ کے، روس کی انرجی مصنوعات کی خرید نے سے انکار کے، فیصلے کا ہم نہایت سنجیدگی سے جائزہ لیں گے اور جو روس کے مفاد میں ہوا وہ کریں گے۔

توانائی کی بین الاقوامی منڈیوں میں اتار چڑھائوپر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ توانائی کی گلوبل منڈیوں میں صورتحال غیر مستحکم ہے اور اس میں ابھی اور کتنا اضافہ ہو گا کوئی نہیں جانتا۔ ترکی میں متوقع انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف اور یوکرین کے وزیر خارجہ دمتری کولیبا کے درمیان متوقع مذاکرات کے بارے میں پیسکوف نے کہا ہے کہ یہ مذاکرات، مذاکراتی مرحلے کا، دوام ہیں اور نہایت درجہ اہمیت کے حامل ہیں۔

پولینڈ کے یوکرین کو مِگ29جنگی طیارے فراہم کرنے کے امکان کے بارے میں دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ یہ نہایت درجے ناپسندیدہ اور بحیثیت صلاحیت خطرناک منظر نامہ ہے۔