ٹوکیو: جاپان نے متنازع کریل جزائر پر ملکیت کا اپنا تاریخی دعویٰ دہرا دیا،جاپانی وزیر اعظم نے کہا کہ کریل جزائر جاپان کا قانونی حصہ ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق جاپانی وزیرِ اعظم فومیوکیشیدا نے اس حوالے سے کہا کہ کریل جزائر جاپان کا قانونی حصہ ہیں،جاپان کے شمال میں واقع کریل جزائر پر 1945ء میں روس نے قبضہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ یوکرین پر حملے کے بعد جاپان کی جانب سے امریکا، برطانیہ اور یورپی ممالک کی طرح روس پر مختلف پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔