اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام ف کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام نے اپوزیشن اراکین اسمبلی کی سیکورٹی سنبھال لی ہے۔ مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر انصار الاسلام کے دستے پارلیمنٹ لاجز پہنچ گئے ہیں۔
نیونیوز کے مطابق اپوزیشن اراکین اسمبلی نے اپنے خلاف حکومتی کارروائی کے ڈر سے انصار الاسلام کی سیکورٹی لے لی ہے۔ جے یو آئی کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام نے پارلیمنٹ لاجز میں اپوزیشن اراکین کی سیکورٹی سنبھال لی ہے۔
جے یو آئی ف کے انصار الاسلام کے دستے نے پارلیمنٹ کے باہر ڈیرے ڈال دیے۔ دستوں نے پارلیمنٹ لاجز کے باہر مختصر ریہرسل بھی کی۔ انصار الاسلام کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے کہنے پر اپوزیشن ایم این ایز کو اغوا کرکے حبس بے جا میں رکھا جاسکتا ہے۔ہم اپنے ایم این ایز کو سیکیورٹی دینگے تاکہ وہ عدم اعتماد میں آزادانہ رائے دے سکیں۔