اسلام آباد: وفاقی حکومت نے یوم پاکستان پر 3 چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے ۔ 22 سے 24 مارچ تک چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں او آئی سی کے 48 ویں اجلاس کے موقع پر صرف دار الحکومت میں عام تعطیل ہوگی ۔ اسلام آباد میں موجود تمام سرکاری دفاتر تین دن مکمل طور پر بند رہیں گے۔