مانچسٹر:قدر ت کے ہاتھ میں سب کچھ ممکن ہے ،خواجہ سرا نے بچے کو جنم دے کر اس تھیوری کو بھی غلط ثابت کر دیا کہ ٹرانس جینڈر لوگ حاملہ نہیں ہوسکتے ۔
مانچسٹر میں ایک 24 سالہ خواجہ سرا نے عورت سے مرد کی منتقلی کی مدت کے دوران حاملہ ہونے کے بعد ایک بچے (بے بی بوائے)کو جنم دیدیا ،سینڈرسن جس کا تعلق مانچسٹر سے ہے اپنی جنس کی تبدیلی کے نو ہفتے بعد معلوم ہوا کہ وہ بچے کی توقع کر رہے ہیں ۔
ٹرانس جینڈر کا ماننا تھا کہ یہ اس کیلئے بہت بڑا سرپرائز تھا کیوں کہ اس کا ماننا تھا کہ ٹرانس جینڈر حاملہ نہیں ہوتے ،لیکن انہوں نے پیچیدگیوں سے پاک حمل کے ذریعے اپنے بیٹے کو جنم دیا۔
خواجہ سرا کا کہنا تھا کہ انہوں نے تبدیلی کے آخری مراحل سے قبل چھاتی کی سرجری صرف اس لئے نہیں کروائی کیوں کہ وہ اپنے بیٹے کی پرورش کرنا چاہتے تھے ۔