تحریک عدم اعتماد کا پانسا پلٹنے کیلئے اپوزیشن کے 5 ارکان کا حکومت سے رابطہ

04:36 PM, 10 Mar, 2022

اسلام آباد:تحریک عدم اعتماد کا پانسا پلٹنے کیلئے اپوزیشن کے پانچ ارکان کا حکومت سے رابطہ ہے ،فوادچوہدری نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے 172 ارکان لانے ہیں ،ہمارے پاس 5اپوزیشن ارکان موجود ہیں جن کے نام آخر میں بتائینگے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا اپوزیشن نے 172 ارکان پورے کرنے ہیں ،یقین دہانیاں تو بہت نظر آ رہی ہیں لیکن وقت آنے پر سب پتا چل جائے گا،اضافی ووٹوں کی امید ہے،ہمارا نمبر بھی بڑھ جائے گا،پنجاب سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب 2وجوہات سے وزیراعلیٰ ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب کو وزیراعظم اور پارلیمانی پارٹی کا اعتماد حاصل ہے۔

انہوں نے کہا اس وقت ہمارا فوکس عدم اعتماد پر ہے ،پنجاب کے بڑے فیصلے پر بھی آئینگے ،پنجاب پر جو بڑے فیصلے ہونے ہیں اس طرف بھی ہم آئینگے،تحریک لبیک سے متعلق بڑا دعویٰ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا تحریک لبیک کے پیچھےبھارتی سوشل میڈیااور بھارتی فنڈنگ شامل تھی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی پی ٹی آئی کے ارکان کو تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دینے سے روکیں  گے۔ ہماری تیاری پوری ہے ہمیں 179 ارکان کی حمایت حاصل ہے اپوزیشن نے 172 ووٹ اسمبلی میں لے کر آنے ہیں۔ حکومت کی خواہش ہے 21 مارچ سے پہلے یہ سیاسی ڈرامہ ختم ہوجائے۔ 

 فواد چودھری نے کہا کہ  تسنیم اسلم نے بتایا نواز شریف کے دور میں ہدایات وزیراعظم ہاؤس سے ملتی تھیں۔ سابق ترجمان دفترخارجہ نے بتایا بھارت کیلئے کیا ہدایات ملتی تھیں۔ 

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی،انہیں 172ارکان لانے ہیں۔ اپوزیشن اپنے بندے میڈیا کو دکھا دے۔  جہانگیرترین،علیم خان سےرابطے میں ہیں،ان سے بات چیت ہورہی ہے۔  آانہوں نے کہا رٹیکل 63 ون اےکےتحت یہ اختیارلیڈر آف پارٹی کا ہے۔ 

مزیدخبریں