عمران خان تمہارا انجام اشرف غنی کے انجام سے بھی برا ہونے والا ہے: فضل الرحمان

03:54 PM, 10 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

پشاور: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دھمکیاں مت دو ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں ، ایسے مقابلہ کریں گے یہ ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔ تمہارا انجام اشرف غنی کے انجام سے بھی برا ہونے والا ہے ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ لاس اینجلس کی گلیوں سے ڈی چوک تک تمہارا کردار بدبو دار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تہمتیں نہ لگائیں ، ثبوت لے کر سامنے آئیں ، مقابلہ کرنا ہے تو میدان میں کریں ۔ میرے باپ اور اپنے باپ کا مقابلہ کرکے دیکھ لو ، میرے دادا اور اپنے دادا کا مقابلہ کرکے دیکھ لو ۔ تمہاری نسل اسرائیل کے پاس پل رہی ہے ۔

عمران خان نے جیسی زبان استعمال کی ایسی زبان لچالفنگا استعمال کرتا ہے ۔ ایک ایسا شخص ہمارا کردار داغدار کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس کا اگلا اور پچھلا دامن نہیں ۔ اس شخص کو خاتم النبیین کہنا نہیں آتا ، درود پاک پڑھنا نہیں آتا ۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ استعماری استبداد کیخلاف جدوجہد کی تاریخ میری کوششوں سے بھری ہوئی ہے ۔ ان کے آباؤ اجداد نے غیر ملکی آقاؤں کے بوٹ چاٹے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو فارن فنڈنگ امریکا نے کی ، پی ٹی آئی نے اسرائیل اور بھارت سے فنڈنگ لی ہے ۔ غیر ملکی دشمن قوتوں سے انہوں نے پیسے لئے ہیں ۔ حکمرانوں نے غیر ملکی ایجنڈے کو پاکستان میں آگے بڑھانے کی کوشش کی ، امریکی دورے سے واپسی پر جشن منانا اس کے ایجنٹ ہونے کی نشانی ہے ۔ عمران خان نحوست کی علامت اور پاکستان پر مسلط ہیں ۔

فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کے پاس عوام کو روزگار اور گھر دینے کی صلاحیت نہیں ، نبی پاک ﷺ نے فرمایا تھا ایک وقت ایسا آئے گا جب گھٹیا لوگ عوام کے حقوق کی بات کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے تمہاری حکومت نہیں مانی ، تمہارے خلاف عدم اعتماد آرہی ہے ۔ تمہارے اراکین اسمبلی بھی عدم اعتماد میں ہمارے ساتھ ہیں ۔

پی ڈی ایم اے کے سربراہ نے کہا کہ ان کی زندگی میں ایک لفظ بھی ریاست مدینہ کا موجود نہیں ہے اور بات کرتے ہیں ریاست مدینہ کی ۔

مزیدخبریں