ترین گروپ کی مشکلات میں اضافہ، صوبائی وزیر صمصام بخاری نے بھی علیحدگی کا اعلان کر دیا

01:57 PM, 10 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: ترین گروپ کی مشکلات میں اضافہ ، ترین گروپ سے چوتھے صوبائی وزیر نے بھی اعلان علیحدگی کر دیا ۔ صوبائی وزیر صمصام بخاری نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کا اعلان کردیا ۔

صوبائی وزیر صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ میں وزیراعظم عمران خان سے آج ایوان وزیراعلیٰ میں ملاقات کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ ترین گروپ کے نعمان لنگڑیال سے ذاتی حیثیت میں ملاقات کی ، نعمان لنگڑیال چھوٹا بھائی ہے اس سے ذاتی تعلقات ہیں ۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ترین گروپ کے کسی سیاسی اجلاس میں کبھی شرکت نہیں کی ، ذاتی اور سیاسی تعلقات الگ الگ ہوتے ہیں ۔ عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہوں ۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیر آصف نکئی ، صوبائی وزیر خالد محمود اور صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک بھی ترین گروپ سے علیحدگی اختیار کرچکے ہیں ۔

دوسری جانب ، مسلم لیگ ن کا پی ٹی آئی کے مزید ناراض ارکین قومی اسمبلی کو سامنے لانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق ، اتفاق رائے کے بعد مذکورہ ارکان قومی اسمبلی اسلام آباد میں جلد ہی پریس کانفرنس کریں گے ۔ اراکین اسمبلی پریس کانفرنس میں مہنگائی اور معاشی صورتحال پر اظہار تشویش کریں گے ۔

مزیدخبریں