لاہور: اپوزیشن نے حکومت کے خلاف دوسرے مرحلے کی حکمت عملی بنانا شروع کر دی، مائنس بزدار کے بعد مائنس عمران خان کی چہ میگوئیاں بھی شروع ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے بعد اپوزیشن کی حکومت پر ایک اور وار کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے رائے شماری سے قبل حکومتی ناراض ارکان سامنے لانے پر غور کر رہی ہے۔ابتدائی طور ہرچند ناراض ممبران قومی اسمبلی کو سامنے لایا جائے گا۔ اتفاق رائے کے بعد مذکورہ ارکان قومی اسمبلی کی اسلام آباد میں جلد ہی پریس کانفرنس کا امکان ہے ۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پریس کانفرنس میں ناراض ارکان مہنگائی اور معاشی صورتحال پر اظہار تشویش کریں گے، وزیر اعظم کے قریبی وزرا کی کارکردگی پر بھی تنقید کی جائے گی جبکہ حکومت کی بیڈ گورننس اور دیگر اہم مسائل کا پریس کانفرنس میں ذکر ہو گا اورناراض ارکان وزیر اعظم کے طرز حکمرانی پر بھی تحفظات کا اظہار کریں گے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ارکان کی جانب سے مائنس عمران خان مطالبہ کا بھی امکان ہے۔