تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کیلئے گھبراہٹ کا باعث ہوگی: وزیر اعلیٰ پنجاب

10:41 AM, 10 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد لانے والوں کو دراصل خود پر بھی اعتماد نہیں ۔ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کیلئے گھبراہٹ کا باعث ہوگی ۔

تفصیلات کے مطابق ، سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزراء آشفہ ریاض ، محمد سبطین خان اور رکن پنجاب اسمبلی محمد عبداللہ وڑائچ نے ملاقاتیں کر کے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔ اس دوران وزراء سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کو ایسا سرپرائز ملے گا کہ وہ یاد رکھے گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام ماضی میں ملک لوٹنے والوں کو جانتے ہیں ، اپوزیشن کو کسی سطح پر بھی عوام کا اعتماد حاصل نہیں ۔ نا امیدی اپوزیشن رہنماؤں کے چہروں سے جھلک رہی ہے ۔

آشفہ ریاض نے کہا کہ ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے ۔ تحریک انصاف کے ہر رکن کو اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے ۔ جبکہ سبطین خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ساتھ تھے ، ہیں اور ساتھ رہیں گے ۔ تحریک عدم اعتماد کا جو حشر ہو گا ، دنیا دیکھے گی ۔

مزیدخبریں