کیف: یوکرین نے روس پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے شہر ماریوپل میں بچوں کے اسپتال پر روسی حملے کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہوگئےہیں جبکہ کئی بچے عمارت کے ملبے تلے دب گئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسپتال پر بم لگنے سے عمارت تباہ ہوگئی تاہم حملے میں کوئی بچہ زخمی نہیں ہوا ہے تاہم یوکرینی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ حملے کے نتیجے میں کئی بچے عمارت کے ملبے تلے دب گئے ہیں۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اسپتال پر حملے کو جنگی جرم قرار دیا ہے ۔جبکہ ماریوپل کے مئیر کا کہنا ہے کہ 9 روز کے دوران روس کے حملوں میں اب تک 1200 سے زائد شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی یورپی پارلیمنٹ کی رکن کلئیر ڈیلے نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی جنگوں میں معصوم شہریوں کی جانیں قربان ہو رہی ہیں۔