لاہور: تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کےلیے وزیراعظم متحرک ہیں، کراچی کے بعد آج لاہور آنے کا پلان بنا لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورہ لاہور کے دوران اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملیں گے، پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے، وزیر اعظم عدم اعتماد کے حوالے سے اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے۔
دوسری جانب ترین گروپ نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ترین گروپ نے عثمان بزدار کے ہوتے کسی بھی پارٹی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان گورنر اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھی ملاقات کریں گے۔جبکہ وزیراعظم کا چودھری برادران سے بھی رابطے کا امکان ہے۔